13 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: صدر احمدی نژاد نے آج پولیس کے اعلی عھدیداروں اور کمانڈروں کی سترھویں قومی کانفرنس میں رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے رواں شمسی سال کے قومی پیداوار اور مشاغل و سرمائے کی حمایت سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ہمیں دشمنوں اور سامراجیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا تا کہ اقتصادی ترقی کرسکیں۔ انہوں نے مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام قومی پیداوار کی حمایت کے لئے انجام پانا چاہیے اور پولیس کو اس سلسلے میں وسیع کوششیں کرنی چاہیں۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہاکہ اسلامی انقلاب الھی اور اعلی تاریخی اھداف و مقاصد کا حامل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں خدا کی طرف سے دی گئي عظیم ذمہ داری کے حوالےسے زمین ہموارکرنے والا ہے اور ایران کی حکومت و ملت کو اس سلسلے میں دنیا کے سامنے مناسب نمونہ عمل پیش کرنا چاہیے۔.......

/169